Posts

Showing posts from June, 2020

Democracy plight

Image
ارتقائی سفر طے کرتے انسان نے اب تک جس نظام حکومت کو اپنے لیے سب سے بہتر سمجھا  اسے عرف عام میں جمہوری نظام کہا جاتا ہے۔ دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک  میں  یہ نظام حکومت راج ہے کہیں اسے  کمزور تو کہیں طاقتور سمجھا جاتا  ہے۔ اس نظام حکومت کی خاص بات یہ ہے کہ اس نظام میں اقتدار میں آنے کے لئے ایک عوامی تحریک چلائی جاتی ہے۔ اس تحریک میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے مختلف امیدواران مختلف پالیسیاں عوام کے سامنے بیان کرتے ہیں اور  اقتدار میں آنے کی صورت میں ان پالیسیوں  کے   اطلاق  کا وعدہ بھی کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ملکی مسائل اور ترجیحات کا بھی تذکرہ کیا جاتا ہے۔یوں اگر یہ کہا جائے کہ اس انتخابی مہم میں کسی حد تک عام عوام کی ذہن سازی کی جاتی ہے تو بےجا نہ ہو گا۔یوں انتخابات کی صورت میں عوام کی اکثریت اپنے اپنے ملکی اور  ذاتی مسائل و ترجیحات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک امیدوار کا انتخاب کرتی ہے۔ یوں حکومت سازی کے بعد اس حکومت نے عوام سے کئے وعدے پورے کرنے ہوتے ہیں۔ عوام بھی وقتاً فا وقتاً ان عوامی یا پھر جمہوری حکمتوں کو ان سے کیے گئ...